TY - JOUR AU - Shahzad, Waheed PY - 2020/12/06 Y2 - 2024/03/29 TI - Book Review: Taaruf-e-Islam JF - KFUEIT Journal of Humanities and Social Sciences JA - KJHSS VL - 1 IS - 1 SE - Book Review DO - UR - https://kjhss.kfueit.edu.pk/index.php/humanities-social-sciences/article/view/30 SP - 51-52 AB - آج کی اس جدید دنیا میں مذہب کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ تمام تر جدت کے باوجود دنیا کے سیاسی، معاشی اور معاشرتی معاملات میں جو تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں ان کا ایک محرک مذہب  بھی ہے۔ کسی مذہب کے اس جدید دنیا میں کردار پر بحث سے پہلے اس کا مکمل تعارف درکار ہوتا ہے جو کہ کسی ایک کتاب میں جامع طور پر پیش کرنا ایک کٹھن کام ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے تمام پہلوؤں کے بارے میں ہماری اکمل انداز میں رہنمائی کرتا ہے ۔ دنیا کے تمام الہامی مذاہب میں سب سے جدید دین اسلام ہے۔ اسلام کے ظہور کے بعد دنیا کے سیاسی، معاشی اور معاشرتی منظر نامے پر جو تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئیں ان کے پیچھے وہ مضبوط الہامی تصورات تھے جو اسلام نے پیش کیے۔ مذہب اسلام کے دنیا پر اثرات کا جائزہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اس سے ایک جامع تعارف حاصل نہ ہو۔ اس ضمن میں کتاب تعارف اسلام ایک جامع کتاب ہے جس کے مصنف ماجد رشید ہیں۔ اس کتاب کا بنظرِ غایت مطالعے کے بعد چند اہم نکات عیاں ہوتے ہیں ،جنہیں  مندرجہ ذیل سطور میں بیان کیا گیا ہے ۔ ER -